Udas Log   (ُ ُ ُUdasi ُ ُ 💔)
290 Followers · 35 Following

read more
Joined 4 June 2019


read more
Joined 4 June 2019
21 FEB 2023 AT 22:44

جانے سے پہلے اس نے اشارے بہت دیے
بد بختی کے پردے تھے جو آنکھوں پہ پڑ گئے

-


4 JUN 2022 AT 9:25

دل کی ویرانیاں سنے کوئی
اس کی خاموش صدائیں کہے کوئی
ایسی ہو دوربین کہ ان گہرائیوں میں جھانک سکے
نقش چہرے پہ اداسیاں میرے لکھے کوئی
دل کی ویرانیاں سنے کوئی

-


3 FEB 2022 AT 21:54

یہ ذندگی بہت چھوٹی سی ہے
لیکن یہ ذندگی بہت لمبی ہو جاتی ہے
اگر کوئی اپنا پیارا اس ذندگی سے چلا جائے
اتنی لمبی کہ گزارے نہیں گزرتی

-


7 JUN 2021 AT 17:39

کچھ زخم ہرے ہوۓ تو ہم تڑپ کے رہ گئے
دنیا نے مل کر ہمارا تماشہ ہی بنا دیا

-


2 MAY 2021 AT 3:31

بچھڑنے والے کو بھی خبر نہ تھی
کہ آج سب اپنوں کو چھوڑ جاٶنگا
اک نظر پلٹ کر ہی دیکھنے کے لیے
میں واپس کبھی بھی لوٹ کر نہ آٶنگا

-


28 MAR 2021 AT 2:10

اگر راتوں کو طویل عبادتیں نہ کر پاٶ تو اپنے بوڑھے والدین کی دل سے خدمت کر لیا کریں
مجھے یقین ہے کہ ہزار راتوں کی عبادتوں اور ریاضتوں سے بھی کئی گنا ذیادہ ثواب کے آپ حق دار ہوں گے

-


4 MAR 2021 AT 4:39

جینے کا گر شوق ہے تم کو
اپنا بوجھ اٹھائے چلنا
امید کی نظریں نیچی رکھنا
اپنے ہاتھ میں ہاتھ تھمائے چلنا

-


23 FEB 2021 AT 2:31

ہر دن کی ابتدا صبح کی روشنی سے ہوتی ہے
ہماری ذندگی میں ایک دن ایسا بھی آیا جس کی صبح میں چاروں طرف اندھیرا ہی اندھیرا تھا ہزاروں اجالے بھی اس اندھیرے کے آگے مانند پڑ گئے اور وہ دن تھا اور آج کے دن تک وہ دن ہماری زندگی کو ایسا دھندلا گیا ہے کہ ہر موڑ پر اس چراغ کی کمی محسوس ہوتی ہے جو اس تاریک دن کو بجھایا گیا تھا
میرا اللہ کسی ماں بہن کی ذندگی میں ایسا تاریک دن نہ لائے
آمین

-


20 FEB 2021 AT 2:58

ماں سے بچھڑا اک ننھا تارا
ماں کے خواب ادھورے چھوڑ گیا
کئی حسرت ملیا میٹ ہوئیں
کئی بہنیں تنہا چھوڑ گیا
گو رستہ نا ہموار سا تھا
تیرے سنگ پھر بھی روانی تھی
غم کی جو سیاہ آندھی آئی
سنگ چلتے چلتے وہ منہ موڑ گیا
گو خوشیاں بھی بے شمار نہ تھی
تیرے ساتھ سے ہر سو راحت تھی
اس کے دم سے بندھی جیون کی ڈوری
اک جھٹکے میں وہ توڑ گیا
ماں سے بچھڑا اک ننھا تارا
کئی خواب ادھورے چھوڑ گیا

-


8 JAN 2021 AT 0:01

یہی رواج دنیا کا یہی دستورِ آخرت
جو آتا ہے وہ جاتا ہے ، گیا واپس نہ آتا ہے

-


Fetching Udas Log Quotes