Maham Tahir   (Maham Tahir)
233 Followers · 46 Following

Student of Computer science At University of Karachi,Ubit
Joined 2 March 2020


Student of Computer science At University of Karachi,Ubit
Joined 2 March 2020
28 JUL 2023 AT 19:14

کیا خوب تھی کربلا میں عبادت حسین کی
یزیدیت کو ہرا گئی شجاعت حسین کی
زباں نہ تھکتی تھی ذکرِ خدا سے اُن کی
یہ تھی عالمِ جبر میں اطاعت حسین کی
یہ پرچم حق کا ہے، اب گر نہیں سکتا!
بلند کرچکی ہے اِسے، شہادت حسین کی

-


21 JUL 2023 AT 17:28

علم رکھتے ہیں پر تجھے دیکھ نہیں پاتے
عقل والے بھی اکثر تجھے دیکھ نہیں پاتے
تو شہرِ دل کے گوشوں میں بستا ہے
وہ نادان ہیں جو تجھے دیکھ نہیں پاتے
عشق وہ آنکھ ہے جو کروائے تیرا دیدار
جو عشق نہیں کرتے تجھے دیکھ نہیں پاتے
چھپا ہے غیب میں تجھ تک پہچنے کا رستہ
جو دیکھ نہیں سکتے تجھے دیکھ نہیں پاتے
تو کہتا ہے، تو قریب تر ہے ہم سے
جو محسوس نہیں کرتے تجھے دیکھ نہیں پاتے

-


16 JUL 2023 AT 14:07

سفرِ زندگی میں کچھ ٹھرا نہیں ہوتا
دریاؤں میں جیسے جزیرہ نہیں ہوتا
بہت سے ملتے ہیں ساتھ چلنے والے
یہ ساتھ مگر اُن کا ہمیشہ نہیں ہوتا
جہاں تک ہوسکے زمین پر چلنا!
ہر اڑنے والا اکثر پرندہ نہیں ہوتا
یہ عجب دور ہے زرا سنبھل کے چلنا!
چراغ بجھ جائے تو اجالا نہیں ہوتا
تم مسافر ہو لازم ہے سفر تم پر !
تم وہ آتش جس نے بجھنا نہیں ہوتا
زندگی اک لمحہ ہے اِسے جی لو ماہم!
یہ لمحہ میسر پھر دوبارہ نہیں ہوتا

-


15 JUL 2023 AT 12:47

کیا سوچ ہے اور کیا انداز ہے
میرا آپ مجھ پر ہی راز ہے
اک دھند ہے میری نظروں کے سامنے
یہ حقیقت ہے یا کوئی خواب ہے
پریشاں ہوں میری منزل ہے کدھر
یہ زندگی ہے یا کوئی سراب ہے
اک مدت سے جسکی تلاش ہے مجھ کو
وہ ظاہر ہے یا پردہ شناس ہے
دل لگانے سے بھی دل نہیں لگتا
حقیقت روح پہ اتنی سوار ہے
وسیع ہے بہت قدرت کا نظام !
آر سے کئی زیادہ پار ہے
ممکن نہیں ہے میرا ٹھر جانا
تبصرہ قدرت پہ بے شمار ہے
کھینچا ہے جب جب دنیا کا نقشہ
پایا بہت کچھ پُر اسرار ہے
حق دراصل ہم دیکھ نہیں سکتے
پردہ در پردہ، دیوار در دیوار ہے
ٹھر گیا ہے قلم یہ سوچ کر ماہم!
یہ گفتگو کتنی بے مثال ہے

-


13 JUL 2023 AT 16:33

زمین و آسماں بیک وقت روتے دیکھنا
آساں نہیں ہوتا دل ٹوٹتے دیکھنا
آہ بھرتا ہے اور کراہتا بھی ہے اکثر
اک کرب ہے دل کو سسکتے دیکھنا
لوگ آتے ہیں جاتے ہیں دن و رات کی مانند
یہ قدرت ہے قربت کو بچھڑتے دیکھنا
عجب ہے تحریر میں وقت کے ہمراہ
اُنہی الفاظ کا مطلب بدلتے دیکھنا
اِس درد میں نجاتِ حیات ہے ماہم
خود درد ہے درد کو روٹھتے دیکھنا

-


12 JUN 2023 AT 23:13

کڑی سے کڑی ملانی رہ جاتی ہے
لوگ گزر جاتے ہیں کہانی رہ جاتی ہے
پوری داستان سنا دیتے ہیں لیکن اکثر
اہم اک بات بتانی رہ جاتی ہے
یاد نہیں رہتی اکثر حال کی باتیں
یادِ ماضی مگر بھلانی رہ جاتی ہے
نقشہ بدل جاتا ہے رستہ وہی رہتا ہے
منظر کشی جہاں پرانی رہ جاتی ہے
جو چراغ اپنے دل کے بجھا دیتے ہیں
ماہم! وہاں فقط ویرانی رہ جاتی ہے

-


20 APR 2023 AT 15:35

ابر نہیں رہتا، سایہ نہیں رہتا
جو بدل جائے، اپنا نہیں رہتا
میرے شہر میں رونق تو ہے بہت
کوئی مگر یہاں میرا نہیں رہتا
جہاں ڈوب جائے دن کا سورج
وہاں پھر کبھی اجالا نہیں رہتا
مانا کہ کمزور ڈرتا ہے بہت
یہ خوف مگر ہمیشہ نہیں رہتا
جہاں تک ہو سکے ضمیر کی سننا
سوجائے گر محافظ پہرہ نہیں رہتا
حُسن میں گھر کر ہم بھول جاتے ہیں
ڈوبنے والوں کا سفینہ نہیں رہتا
پاتے ہیں سکوں خدا خدا کرکے
گر ہو جائے خطا، ویسا نہیں رہتا
سدا یاد رکھنا یہ سبق اپنے حال کا
اک سمت دریا بہتا نہیں رہتا
غور سے خود کو دیکھ لو ماہم
جو ٹوٹے آئینہ، چہرہ نہیں رہتا

-


1 SEP 2022 AT 23:39

ہوکر ویرانوں سے لشکر جاتا نہیں ہے
اٹھو! اندھیروں میں کوئی جگاتا نہیں ہے
زخمِ دل بھی یادِ ہجر بھی چھپا کر رکھو
دل چاک ہو تو کوئی پیوند لگاتا نہیں ہے
نہ آئے کبھی تمھاری زباں پہ جنبش
شکوہ کرنے والا کسی کو بھاتا نہیں ہے
دل کہتا ہے عشق کے سمندر میں ڈوب جاؤ
اِس خاک کو تیرنا مگر آتا نہیں ہے
بکھر گئے سارے رشتے جوق در جوق میرے
کہ اب خوفِ تنہائی مجھے ستاتا نہیں ہے

-


13 AUG 2022 AT 0:39

اکثر سب سے خاص،خاص نہیں رہتا
دل پُر درد بھی ہو تو اداس نہیں رہتا
اک یہ بھی ہے محبت میں قسمِ امتحان کہ
صدیوں کا ساتھ اکثر پاس نہیں رہتا
خواہشِ نفس کا سورج ڈھل جائے جب
جہاں میں پھر کوئی صاحبِ آس نہیں رہتا
یہ وہ دورِ محبت کہ جہاں اکثر
سدا ہر تعلق کبھی راس نہیں رہتا
چل پڑو کہ راہِ عفو پہ ماہم !
عافیت ایسی کہ جوازِ قصاص نہیں رہتا

-


8 AUG 2022 AT 13:31

وہ ابتداء تھی کچھ الگ
کہ جس کی انتہا نہیں
ایسی حیات ہےحسین کی
کہ دل کے رہنما حسین ہیں
میرے بادشاہ حسین ہیں

-


Fetching Maham Tahir Quotes